ویب ڈیسک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دیکر 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور فرانس کی دفاعی لائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔
اسپین کو پہلا گول 22ویں منٹ میں میکیل اوریارزابال نے پنالٹی کک پر دلایا۔ یہ رواں ورلڈ کپ میں ان کا پانچواں گول تھا، جس نے اسپین کو پہلے ہاف میں برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مستحکم کرتے ہوئے 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو کے شاندار گول کی بدولت اسکور 2-0 کر دیا۔
فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 8 گول کیے تھے، سیمی فائنل میں متعدد کوششوں کے باوجود اسپین کے مضبوط دفاع کو عبور نہ کر سکے۔
اس فتح کے ساتھ اسپین نے 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اس سے قبل اسپین نے 2010 میں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔