ویب ڈیسک: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سینئر رہنما اور چیئرپرسن سونیا گاندھی کو طبیعت ناسازی کے باعث نئی دہلی کے گنگارام اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو اتوار کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں انہیں معدے سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔
یہ رواں ماہ کا دوسرا موقع ہے جب 78 سالہ سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور پارٹی کے مرکزی فیصلوں میں اب بھی فعال کردار ادا کرتی ہیں۔