اے این ایف کی کارروائیاں،150 کلو سےزائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں،150 کلو سےزائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی کارروائیاں،150 کلو سےزائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: اےاین ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 11 مختلف کارروائیوں میں 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 1.9 کلو آئس اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 31700 عدد نشہ آور گولیاں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں۔

ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 93 آئس بھرے کیپسولز اورلاہور میں جی پی او آفس میں گریس بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو ہیروئن،کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو چرس ،داتا دربار لاہور کے قریب ملزم سے 2 کلو ہیروئن اور طارق روڈ کراچی کے قریب ملزم سے 1.5 کلو آئس جبکہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم سے 690 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔