ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،7 بچوں سمیت 22 افرا ہلاک

ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،7 بچوں سمیت 22 افرا ہلاک
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ترکیہ کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 7 بچوں سمیت 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی کو حادثہ ترکیہ کے شمال مغربی کنارے صوبے کینا کلے کے قریب پیش آیا۔ ڈوبنے والے بچوں اور دیگر افراد کی تلاش جاری، جبکہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی پر کتنے تارکین وطن سوار تھے۔

گورنر کینا کلے نے کہا کہ کشتی الٹنے کے بعد 2 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا جبکہ دیگر اپنی مدد آپ کے تحت بچنے میں کامیاب ہوئے۔ 

2 ہیلی کاپٹر،کوسٹ گارڈ اور دیگر ریسکیو حکام نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔