صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
کیپشن: صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 160.25 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 383 رنز بنا کر ایونٹ میں سب سے زیادہ اسکور کیا اور دو سینچریاں اسکور کیں۔

آئی سی سی کی فہرست میں انگلینڈ کے ول جیکس اور یو ایس اے کے شیڈلے وین شیلوک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں صاحبزادہ فرحان شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ انہوں نے بھارت اور سری لنکا میں کھیلے گئے سات میچوں میں 76.60 کی اوسط سے 383 رنز بنائے اور ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

Watch Live Public News