صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

 صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن:  صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 238 رنز بنا کر بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے تینوں میچز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے 79.33 کی اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے پاس تھا، جنہوں نے رواں سال افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں 229 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 89، دوسرے میں 73 اور تیسرے میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کی۔

تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم گرین شرٹس نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

Watch Live Public News