چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
کیپشن: چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری کام جنگ کے پھیلاؤ کو روکناہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیجنگ نے حالیہ دنوں میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی بھی کی ہے۔ چند روز قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں تنازعات کو طاقت کے بجائے مکالمے اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اور پاکستان بارہا طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں، خصوصاً ٹی ٹی پی سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، لیکن حکام کے مطابق اس پر خاطر خواہ عمل نہیں ہوا۔

Watch Live Public News