عمران خان نے عوام کو پر امن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے عوام کو پر امن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو اگلی کال پہ پر امن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب چنگیز خان ایک شہر فتح کرتا تھا تو قتل عام کرتا تھا اور پھر جو چند لوگ زندہ چھوڑتا تھا انکو چاروں طرف پھیلا کر کہلواتا تھا کہ جاکر دنیا کو بتاؤ میں کتنا ظالم ہوں، میری کتنی دہشت ہے، اسکے نتیجے میں تمام شہر بغیر مزاحمت کیے ہاتھ کھڑے کرلیتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی آج اس صورتحال سے گزر رہا ہے، ظلم کی داستانیں ٹی وی پر چلائی جا رہی ہیں، لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، جنکی وڈیوز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلائی جا رہی ہیں، عورتوں پر کبھی کہیں ایسا ظلم رواں نہیں رکھا گیا جو بے حرمتی اور ظلم آج پاکستان میں عورتوں پر کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سڑکوں پر کھڑے لوگوں کو گرفتار اور اغواء کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، یہ ہر قسم کا خوف اس لیے پھیلایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو ڈرایا جاسکے، اور کوئی بھی مزاحمت کے لیے باہر نہ نکلے، یہ ظلم عوام کو غلام بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ میرے پاکستانیوں یہ وقت اپنی آزادی لینے کا ہے، حقیقی آزادی کے لیے ہم سب کو قربانیاں دینی پڑے گی ، جب عوام ایک بار فیصلہ کرلے ہم نے یہ ظلم برداشت نہیں کرنا اور آئین و قانون اور عدلیہ کی بالادستی کروانی ہے، ہمیں آئینی طریقے سےآزادانہ انتخابات چاہیے، ہمیں اپنے منتخب کردہ نمائندے چاہیے اور چوروں کی حکمرانی سے نجات چاہیے تو اس وقت ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہوجائینگے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام نے اس خوف کے بے کو توڑنا ہے، جب بھی احتجاج کی کال آئے عوام نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے پر امن طریقے سے اپنے گھروں سے نکلنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔