معرکہ بنیان مرصوص: صدر اور وزیراعظم کا کامیابی پرپاک فوج کر خراج تحسین

معرکہ بنیان مرصوص: صدر اور وزیراعظم کا کامیابی پرپاک فوج کر خراج تحسین
کیپشن: معرکہ بنیان مرصوص: صدر اور وزیراعظم کا کامیابی پرپاک فوج کر خراج تحسین

ویب ڈیسک: یوم تشکر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ "اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہوں کہ اُس نے قوم کو اس نازک مرحلے پر فتح سے سرفراز فرمایا۔ یہ کامیابی صرف ہماری مسلح افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد کھڑی رہی۔ مجھے اپنی افواج پر مکمل فخر ہے۔"

صدر آصف علی زرداری نے بھی یوم تشکر پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج کا دن اللہ تعالیٰ کی عنایت پر شکر ادا کرنے کا ہے۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، جس میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے۔ لیکن دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ہماری افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو محض چند گھنٹوں میں پسپائی پر مجبور کر دیا۔"

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ "بھارت کے وہ طیارے جو اس کا غرور تھے، اب صرف راکھ کا ڈھیر اور عبرت کی مثال بن چکے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو بھرپور اور دندان شکن جواب دیا، جو عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔"

وزیراعظم نے مزید کہا کہ "قوم کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا۔"

Watch Live Public News