ویب ڈیسک: معرکہ حق، یوم تشکر، آرمی چیف کی پاکستانی میڈیا کو شاباش، آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جواب دیا وہ یادگار ہے، ہمارے میڈیا نے کیسے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے۔
آرمی چیف نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا،پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا،ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سب حقیقت بتائی، پاکستان کا نیریٹیو بلڈ کرنے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے،پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔
آرمی چیف کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کی، کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا، اور انھیں بروقت حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا۔
صحافی کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا ہر لفظ حب الوطنی سے سرشار تھا، صحافیوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ادا میں کرتا تھا، الفاظ آرمی چیف کے ہوتے تھے، آرمی چیف نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بھی تعریف ، ویلڈن عطا تارڑ ، آپ 24گھنٹے دستیاب رہے ، اور آپ نے غیر معممولی کارکردگی دکھائی۔