جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط
کیپشن: جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

ویب ڈیسک:  ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی کی گئی ہے۔ امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی مخلصانہ تشکر اور دائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی قیادت کی رہنمائی قابلِ تعریف ہے اور پاک-امریکا تعلقات دیرپا اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

رکنِ کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پاکستان کے مثبت اور منفرد سفارتی کردار کو تسلیم کر چکے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ پاک-امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

Watch Live Public News