نماز استسقاء کے بعد بارش، مسجد الحرام سے عبادت کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل

نماز استسقاء کے بعد بارش، مسجد الحرام سے عبادت کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل
کیپشن: نماز استسقاء کے بعد بارش، مسجد الحرام سے عبادت کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: گزشتہ روز نمازِ استسقاء کے بعد مسجد الحرام میں تیز بارش ہوئی، جس کے باوجود عمرہ زائرین اور عبادت گزاروں نے طواف اور عبادات کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہ روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

اس سے قبل مدینہ منورہ میں بھی بارش کے دوران مقامی افراد اور عمرہ زائرین کو نمازِ جمعہ ادا کرنے کا موقع ملا۔ سعودی میڈیا کے مطابق، سعودی عرب کے مختلف شہروں جیسے مکہ، مدینہ، عسیر اور ریاض میں حالیہ دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے بارش کے موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے، تیز موڑ سے بچنے اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے شدید بارشوں کا مزید انتباہ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کی مساجد میں خصوصی نماز استسقاء ادا کی گئی تھی، جس کا حکم سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔ اسی طرح کی دعائیں حال ہی میں کویت اور قطر میں بھی کی گئیں۔

Watch Live Public News