سید علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ نجف میں ادا، کربلا میں آخری دیدار کیلئے بڑا اجتماع

سید علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ نجف میں ادا، کربلا میں آخری دیدار کیلئے بڑا اجتماع
کیپشن: سید علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ نجف میں ادا، کربلا میں آخری دیدار کیلئے بڑا اجتماع

ویب ڈیسک: ایران کے شہید  رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ کے بعد میتوں کو کربلا منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے آخری دیدار کے لیے بڑا جلوس جاری ہے اور بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سید علی خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی میتیں بھی کربلا پہنچا دی گئی ہیں۔ اس سے قبل قم میں جنازے کے اجتماع کے بعد میتوں کو رات گئے عراق منتقل کیا گیا تھا۔

تدفین کا عمل کل مشہد میں روضۂ امام رضا کے احاطے میں انجام دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News