"سعودی عرب: ایکسپائر عمرہ ویزا رکھنے والے زائرین کیلئے اہم سہولت"

کیپشن: "سعودی عرب: ایکسپائر عمرہ ویزا رکھنے والے زائرین کیلئے اہم سہولت"

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رہ جانے والے وہ عمرہ زائرین جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں، وہ 18 اپریل تک بغیر کسی جرمانے کے اپنے ممالک واپس جا سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق، عالمی حالات کی وجہ سے بعض ممالک سے آنے والے زائرین بروقت اپنے وطن واپس نہیں جا سکے۔ خصوصی رعایت ان زائرین کے لیے دی گئی ہے جن کے ویزے 8 رمضان بمطابق 25 فروری 2026 کو ختم ہو گئے تھے۔

عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے وزارت نے سول ایوی ایشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے ایک خصوصی آپریشن روم فعال کیا ہے تاکہ زائرین کو فوری اور جامع حل فراہم کیا جا سکے۔

زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی واپسی کی سیٹ 18 اپریل سے پہلے کنفرم کریں اور مقررہ وقت پر ایئرپورٹ پہنچیں، تاکہ بغیر جرمانے واپس جا سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق، عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو اپنی واپسی مقررہ وقت پر یقینی بنانی ہوتی ہے، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News