این اے 157: پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے نشست جیت لی

این اے 157: پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے نشست جیت لی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔ این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی رہنما علی موسی گیلانی 79ہزار 743ووٹ لے کر کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مہربانو قریشی کے 59ہزار 993 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔ صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہو ا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا ۔قومی اسمبلی کی 8نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔ خیبرپختونخوا میں 979، پنجاب میں ایک ہزار 434 اور کراچی میں 340 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ منفرد مثال ہے کہ ایک ہی امیدوار (چیئرمین تحریک انصاف عمران خان) 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔آزاد امیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کُل 101 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ میں 33، پنجاب میں 52 اور خیبرپختونخوا میں 16 امیدوار ہیں اور ان حلقوں میں تقریباً 44 لاکھ 72 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ کراچی میں کورنگی اور ملیر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج انتہائی اہم ہوں گے کیونکہ یہ 23 اکتوبر کو شہر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل ہورہے ہیں، جیتنے والی پارٹی کو کراچی کی مقامی حکومت کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تقویت ملے گی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے حوالے سے رینجرز، پولیس اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے دوران موبائل استعمال کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔