شہباز شریف واحد رہنما ہیں جو جانتے ہیں کہ ٹرمپ کو کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار

شہباز شریف واحد رہنما ہیں جو جانتے ہیں کہ ٹرمپ کو کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
کیپشن: شہباز شریف واحد رہنما ہیں جو جانتے ہیں کہ ٹرمپ کو کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں جو جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیسے ڈیل کرنا ہے۔

امریکی صدر نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے ہونے والی سربراہی کانفرنس میں دنیا کے مختلف رہنماؤں سے ملتے ہوئے حسبِ معمول تعریفوں، لطیفوں اور طنزیہ جملوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے خود کو ’دنیا کا سب سے بڑا امن ساز‘ بھی قرار دیا۔ تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے انہوں نے بعض رہنماؤں کی دلجوئی کی، تو کچھ کو نشانے پر لے لیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق تقریب کے واحد رہنما شہباز شریف تھے جنہوں نے امریکی صدر کو اچھے طریقے سے ڈیل کیا۔ شہباز شریف نے ٹرمپ کی اس قدر تعریفوں کے پل باندھے کہ خود امریکی صدر آگے بڑھ کر ان کی تقریر کا متن پڑھنے کی کوشش کرنے لگے مگر شہباز شریف نے بڑے ادب مگر مضبوطی سے انہیں پیچھے ہٹا دیا، اور اپنی گفتگو جاری رکھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اگر امریکی صدر اور ان کی شاندار ٹیم کی بروقت مداخلت نہ ہوتی تو ان 4 دنوں میں ایک ہولناک جنگ بھڑک سکتی تھی۔ تاریخ نے ان کا نام سنہری حروف میں ثبت کر دیا ہے۔ خدا انہیں لمبی عمر عطا کرے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنی قوم اور ملک کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

دوسری جانب، ایک رہنما جس نے شاید سکھ کا سانس لیا، وہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان تھے، جنہوں نے اپنی عزت و وقار برقرار رکھنے کیلئے اس تقریب میں شرکت سے معذرت ہی بہتر سمجھی۔

Watch Live Public News