بھارتی اداکارہ اور ڈانسر مدھومتی انتقال کر گئیں

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر مدھومتی انتقال کر گئیں
کیپشن: بھارتی اداکارہ اور ڈانسر مدھومتی انتقال کر گئیں

 ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ اور ڈانسر مدھومتی 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مدھومتی نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سینما میں خاص مقام حاصل کیا تھا۔ اُن کا موازنہ ہیلن جیسی اداکارہ سے کیا جاتا تھا۔

1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی، مدھومتی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1957 میں ایک غیر ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم سے کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منی پوری اور کتھاکلی جیسے کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کی۔

وہ 'آنکھیں'، 'ٹاور ہاؤس'، 'شکاری'، 'مجھے جینے دو'، 'امر اکبر انتھونی' اور 'چھوٹی بہو' جیسی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اداکار کی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مدھومتی کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور لکھا، ’’میری پہلی اور ہمیشہ کیلئے گرو جی۔ ڈانس کی ہر بات آپ کے قدموں میں بیٹھ کر سیکھی، مدھومتی جی۔ میرے رقص کے ہر عمل اور اظہار میں آپ کو یاد رکھا جائے گا۔ وندو دارا سنگھ نے بھی انہیں اپنے استاد کے طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے کہ مدھومتی نے ممبئی میں اپنی ڈانس اکیڈمی چلائی اور اکشے کمار، گووندا سمیت کئی ستاروں کو ڈانس سکھایا۔

Watch Live Public News