ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتہ نہیں ہے کہ کتنی ایف آئی آرز ہیں، ہوسکتا ہےمیرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔
عدالت نے وزیراعلٰی کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔