(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا .عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی ، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے ،پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے ۔
جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا ۔جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔