'نگران حکومت کو ہٹا کر ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جسکا کام صرف الیکشن کروانا ہو'

'نگران حکومت کو ہٹا کر ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جسکا کام صرف الیکشن کروانا ہو'
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 90 دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حثیت نہیں رہے گی، 90 دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، ان کو ہٹا کر ایک ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جسکا کام صرف الیکشن کروانا ہو۔ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزاکرات کر رہے ہیں جبکہ آئین کے مطابق مزاکرات کی ضرورت نہیں ہے،90 دن سے باہر الیکشن نہیں ہوسکتے، اسکے باہر آئین ختم ہوجاتا ہے اس پر ساری لیگل کمیونٹی متفق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 90 دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90 دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، ان کو ہٹا کر ایک ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جسکا کام صرف الیکشن کروانا ہو۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت کسی اور ایجنڈے پر آئی ہوئی ہے، نگران حکومت سب کچھ کر رہی ہے ماسوائے الیکشن کروانے کے، یہ نگران حکومت وہ انتقامی کارروائی کر رہی ہے جو کبھی منتخب حکومتوں نے نہیں کی، یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف سے وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے اور نواز شریف کے کیسسز ختم کرنے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات خراب تھے، یہ جنرل باجوہ نے ہمارے خلاف کمپین چلائی، وہ ایکسٹینشن چاہتے تھے، 3 ماہ میں 2 او آئی سی کی میٹنگ پاکستان میں ہوئیں یہ کبھی پاکستان میں ہوا، بتائیں ایسا کبھی پاکستان میں کتنی دیر پہلے ہوا تھا۔چائینہ، سعودیہ، ترکی اور ٹرمپ، بورس جورنس کے ساتھ ہمارے خوشگوار تھے،ان کو کون پوچھتا ہے یہ کہتے ہیں ہمارے تعلقات ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر اسٹیٹ بنک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر رقم نہ دی تو اسکا مطلب ہے کہ آئین ختم ہوچکا ہے، اسکا مطلب یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے، پہلے ہی پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی بری طرح پامالی کی جارہی ہے، لوگوں کو پہلے اغوا جبکہ اسکے بعد چارج لگائے جاتے ہیں، ہمارا میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔