سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے

سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے
کیپشن: سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستان کے پاس جمع کروائے گئے تین ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی فنڈ کی جانب سے ادارے کے سربراہ جبکہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے گورنر جمیل احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، اور اس سے ملک کے بیرونی مالی استحکام کو مزید سہارا ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک پاکستان نے تصدیق کی کہ اس رقم کے موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک کمی کا خدشہ کم ہو گیا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اسی ماہ متحدہ عرب امارات کو ساڑھے تین ارب ڈالر ادا کرنا ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے جمع شدہ ڈالر کی مدت بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں، پاکستان نے اسی ماہ یورپی بانڈ کی مدت پوری ہونے پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کی ہے۔

Watch Live Public News