ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے دیا۔

اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لبنان میں جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی کمرشل آمد و رفت پاکستان کے لیے ایک بڑا موقع ہے، اور وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے ملک عالمی امن کا علمبردار بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی، اور ان کوششوں کے اثرات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی جلد نظر آئیں گے۔ آخر میں انہوں نے لکھا، " پاکستان ہمیشہ زندہ باد"۔

Watch Live Public News