ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر خانیوال میں جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق اس جدید نظام کے ذریعے اوور اسپیڈنگ، لین کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جا سکے گی، جس سے فوری کارروائی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔