شاہ رخ خان نے عمر پر تبصرہ کرنے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

شاہ رخ خان نے عمر پر تبصرہ کرنے والے مداح کی بولتی بند کروا دی
کیپشن: شاہ رخ خان نے عمر پر تبصرہ کرنے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

 ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کو کرارا جواب دیکر خاموش کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپر اسٹار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی صحت اور آنے والی فلم کنگ کے بارے میں بھی بات کی۔

سیشن کا آغاز شاہ رخ خان نے اس پوسٹ سے کیا کہ بارش ہو رہی ہے سوچا کچھ وقت مداحوں کے ساتھ گزاروں، اگر آپ کے پاس وقت ہے تو مجھ سے بات کریں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ میں انجری سے صحتیاب ہو رہا ہوں اس لیے تفریحی سوالات کریں۔ جس پر ایک مدح نے لکھا کہ بھائی اب کافی عمر ہوگئی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو اور دوسرے اداکاروں کو آگے آنے دوں۔ جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ بھائی جب تیرے سوالوں کا بچپن چلا جائے تو پھر کچھ اچھا سوال کرنا، تب تک عارضی ریٹائرمنٹ میں رہ پلیز۔

فلم "کنگ" کی ریلیز کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ابھی تک اچھا شوٹ کیا ہے، جلد دوبارہ شوٹنگ شروع ہوجائے گی اور ان شاء اللہ یہ جلد مکمل ہوجائے گی۔

Watch Live Public News