پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب

پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب
کیپشن: پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب

ویب ڈیسک: سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 30 خیرپور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفندیار کھرل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں ووٹنگ کے لیے مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

آزاد امیدوار تصور مہدی شاہ ایک ہزار 299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 47 بھی جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ضمنی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 20.53 فیصد رہا۔

پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

Watch Live Public News