ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اتحاد اور اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب ’بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم‘ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ یہ دیکھ کر ’بہت خوش‘ ہیں کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کو معاہدے پر مبارکباد بھی دی۔
Very happy to see that Saudi Arabia, Turkey, and Pakistan have recently, and finally, signed the Mecca Joint Defence Agreement. It shows how the Middle East is coming together, and how Countries will finally be able to defend themselves in a more meaningful way. Congratulations… pic.twitter.com/CrBARNWQfa
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) August 16, 2026
ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک باہمی طور پر متحد ہو رہے ہیں اور اب زیادہ مؤثر اور بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرسکیں گے۔
انہوں نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ’بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم‘ ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر پرجوش انداز میں ’واہ!‘ بھی لکھا۔