ویب ڈیسک: ’ہیروز‘ اور ’نیش وِل‘ کی اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے والد اسکِپ پنیٹیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ خاندان کو ہیڈن کے انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے بقول ہیڈن ایک ایسی باصلاحیت اور محبت کرنے والی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے مداحوں سمیت اپنے اردگرد موجود لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھریں۔
ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
اداکارہ نے ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ میں شفا پانے کی صلاحیت رکھنے والی چیئرلیڈر کلیئر بینیٹ اور ’نیش وِل‘ میں گلوکارہ جولیٹ بارنز کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے فلم ’اسکریم 4‘ میں کربی ریڈ کا کردار بھی ادا کیا اور بعد ازاں ’اسکریم‘ سیریز کی چھٹی فلم میں بھی نظر آئیں۔ ان کی دیگر نمایاں فلموں میں ’آئی لو یو بیت کوپر‘ اور ’ریممبر دی ٹائٹنز‘ شامل ہیں۔