(ویب ڈیسک)ریوو( REVOO) پاکستان نے ہنور ایونٹ کمپلیکس(Hannover Event Complex) لاہور میں اپنی C35 سیریز کے حوالے سے خصوصی میڈیا میٹ اپ کا انعقاد کیا، جس میں فیملیز، میڈیا نمائندوں، معروف کانٹینٹ کریئیٹرز، پاکستان کی بائیکنگ کمیونٹی اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد شرکا کو ریوو( REVOO) کی فیملیز پر مرکوز الیکٹرک بائیک سیریز کا براہ راست تجربہ فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں ریوو( REVOO) کی مکمل C35 Series پیش کی گئی، جو ’’چلو ایک ساتھ‘‘ کے فلسفے کے تحت تیار کی گئی ہے۔ سیریز میں C35 شامل ہے، جسے ایک ہمہ گیر ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا اور اس کا پیغام ’’Never Lets You Down‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ C35 Young (C35Y) کو ’’King of Value‘‘ جبکہ پریمیم C35 GT کو سیریز کے پرفارمنس فوکسڈ ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا۔

تقریب کی سب سے بڑی خاص بات C35 GT کی پہلی عوامی نمائش تھی۔ریوو( REVOO) کے اس پرفارمنس فوکسڈ ماڈل کو مارکیٹ میں دستیابی سے قبل 3 لاکھ 99 ہزار روپے قیمت کے ساتھ متعارف کرایا گیا۔ شرکا کو تینوں ماڈلز کو قریب سے دیکھنے اور ان کی خصوصیات کا عملی تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ ان ماڈلز میں فیملیز کے روزمرہ استعمال اور مشترکہ نقل و حرکت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔

میٹ اپ میں اداکار علی انصاری اور زینب شبیر کے علاوہ معروف کانٹینٹ کریئیٹرز اور پاکستان کی بائیکنگ کمیونٹی سے وابستہ نمایاں افراد، جن میں Motornity بھی شامل تھا، نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی پاکستان میں ایسی الیکٹرک موبیلیٹی میں بڑھتی دلچسپی کی عکاس تھی جو صرف انفرادی رائیڈرز کے بجائے پاکستانی فیملیز کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔

تقریب کی میزبانی سارہ بلوچ نے کی جبکہ DJ سعد احمد کی لائیو پرفارمنس نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
اس موقع پر ریوو( REVOO) پاکستان کے کنٹری ہیڈ کائل ژانگ نے کہا کہ ’’آج فیملیز، کریئیٹرز اور رائیڈرز کو ایک ہی جگہ اکٹھا دیکھنا ہی دراصل ’چلو ایک ساتھ‘ کے تصور کی حقیقی عکاسی ہے۔ C35 Series کو پاکستان میں لوگوں کے حقیقی سفری انداز، یعنی مل کر سفر کرنے، کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ آج ملنے والا ردعمل بتاتا ہے کہ یہ پیغام لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔‘‘

تقریب کے دوران شرکا نے C35 Series کی مختلف خصوصیات کا عملی جائزہ لیا، جن میں اضافی لمبی سیٹ، کشادہ اسٹوریج اورریوو( REVOO) کا جدید چائلڈ لاک سسٹم شامل ہے۔ فیملیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے اس فیچر میں پارکنگ موڈ ختم کرنے کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل عمل درکار ہوتا ہے، جس سے بٹن کے حادثاتی طور پر دب جانے کی صورت میں بائیک کے غیر ارادی طور پر حرکت کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

رویو(REVOO) نے تقریب میں ایک خصوصی teardown display بھی پیش کیا، جہاں بائیک کو مختلف حصوں میں کھول کر اس کے اہم اجزا دکھائے گئے۔ ان میں ہائی اسٹرینتھ اسٹیل فریم، موٹر اور سیٹ سمیت دیگر بنیادی حصے شامل تھے۔ اس ڈسپلے کے ذریعے شرکا کو C35 Series کی انجینئرنگ، تعمیراتی معیار، مضبوطی اور پاکستانی سڑکوں پر روزمرہ استعمال کے لیے تیار کیے گئے ڈیزائن کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔

تقریب کے نمایاں لمحات میں اداکار علی انصاری کی C35 کے ساتھ عملی رائیڈ بھی شامل تھی۔ انہوں نے بائیک کو ایک خصوصی ٹریک پر چلایا، جہاں بجری اور ناہموار سطحیں شامل تھیں تاکہ پاکستان کی عام سڑکوں کے حالات کی عکاسی کی جا سکے۔ اس عملی تجربے نے مہمانوں کو بائیک کی کارکردگی کو محض نمائش کے بجائے حقیقی رائیڈ کے دوران دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

C35 Series کے ذریعے ریوو( REVOO )پاکستان میں الیکٹرک موبیلیٹی کو ایک ایسے تصور کے طور پر پیش کر رہا ہے جو انفرادی رائیڈنگ کے ساتھ ساتھ فیملیز کے روزمرہ سفر اور مشترکہ نقل و حرکت کو بھی مرکز میں رکھتا ہے۔
Social Pages
Facebook: https://www.facebook.com/Revoo.pk
Instagram: https://www.instagram.com/revoo_pakistan/
Tiktok: https://www.tiktok.com/@revoo_pakistan