طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی، برطانوی حکومت کا افغانستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری

طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی، برطانوی حکومت کا افغانستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری
کیپشن: طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی، برطانوی حکومت کا افغانستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری

ویب ڈیسک: افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں اور  خطہ کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال نے عالمی برادری کو خبردارکردیا۔ افغان طالبان رجیم محض خطہ کے لیےنہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ قرار۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے افغانستان کی بدترین سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظربرطانوی شہریوں کوخبردارکردیا۔ افغان جریدہ خاما پریس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق برطانوی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت  ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ برطانوی دفترِ  خارجہ کی جاری کردہ سفری ہدایات میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافے اور ملک گیر خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

 افغان جریدہ خاما پریس کے مطابق برطانوی حکومت نے متعدد سرحدی گزرگاہیں بند ہونے کے باعث سفر انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔

 برطانوی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ افغانستان جانے والے برطانوی شہری ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لیں۔ برطانوی وزارت خارجہ نے افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو فوری انخلاء کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

مغربی حکام کے مطابق افغان طالبان رجیم کے آنے کے بعدمخدوش سیکیورٹی صورتحال، محدود نقل و حرکت اور سفارتی رسائی نہ ہونے کے باعث  سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج خطہ میں عدم استحکام اورسیکورٹی خدشات کے باعث عالمی سلامتی کے لیےچیلنج بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News