خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق عوام کیلئے اچھی خبر

خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق عوام کیلئے اچھی خبر
کیپشن: خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق عوام کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی اور ریلوے کی بحالی سے متعلق اچھی خبر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ ریلوے کے وفد کی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ پورٹ قاسم سے خوردنی تیل کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ 

اس حوالے سے جنید انوار چودھری نے کہا کہ پورٹ قاسم میں ریلوے اسٹیشن اور جدید اسٹوریج سہولیات قائم کی جائیں گی۔ ریلوے منصوبے سے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ ریلوے کے ذریعے خوردنی تیل کی ترسیل سے لاگت اور وقت میں بچت ممکن ہوگی۔ پورٹ قاسم اور کیماڑی سے ٹرینیں ملتان، لاہور، فیصل آباد، حطار اور پشاور روانہ ہوں گی۔ 

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت سالانہ ایک لاکھ ٹن خوردنی تیل سڑک سے ریل پر منتقل کیا جائے گا۔ ریلوے منصوبہ پورٹ سے جڑی لاجسٹک اصلاحات اور ماحولیاتی فوائد میں مددگار ہوگا۔ ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی اور ایندھن کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

Watch Live Public News