امریکی سفارت خانے کا جعلی افغان  اہلکار گرفتار

امریکی سفارت خانے کا جعلی افغان  اہلکار گرفتار

(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھنے والا شہری افغان شہری نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   افغان شہری 2 خواتین کے ساتھ گیٹ نمبر دو سے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے اس شخص کی نشاندہی کر رکھی تھی  ۔

ذرائع کے مطابق افغان شہری  فراڈ کے کچھ کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔ امریکی سفارت خانے نے بھی افغان  شہری کے بارے میں بھی شکایت کی تھی۔

پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے افغان شہری حارث گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افغانی کو  مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News