امریکا میں شدید برفانی طوفان،پورا ملک برف سے ڈھک گیا

امریکا میں شدید برفانی طوفان،پورا ملک برف سے ڈھک گیا

ویب ڈیسک : امریکا میں کڑاکے کی سردی اوربرفانی طوفان کےباعث 70 فیصد امریکا برف میں ڈھک چکا ہے۔برفباری اور طوفان کے سبب کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ درجنوں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوئے ہے۔حادثات میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں تاریخی برفباری سےدرجہ حرارت میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔اوکلاہوما شہرمیں 100 سال کا سرد ترین موسم آگیا ہے۔ ٹیکساس میں بدترین برفانی طوفان سے گرڈ سسٹم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سےلاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

شدید سردی کی زد میں مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا ہے اور روز سے انٹرنیٹ سروسزمتاثر ہیں۔ ڈیلاس میں16 فروری 70 سال کا سرد ترین دن رہا اوردرجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ امریکی محکمہ موسمیات نےآنے والے دنوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔