عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے

لاہور ( پبلک نیوز) عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے۔ رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل۔ طارق سعید اور سکندر بخت اردو میں کمنٹری کریں گے

ایونٹ کے دوران 30 سے زائد جدید کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرز میدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔

ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ، ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس دوران دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِز کا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے پراڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم این ای پی، بلٹزایڈوارٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے ان معروف کمنٹیٹرز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

راؤ عمر ہاشم خان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ سیریز کی کامیاب پروڈکشن پر پی سی بی کو مبارکباد پیش ہیں یہ پروڈکشن بھی این ای پی، بلٹز ایڈورٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم سے ممکن ہوئی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پروڈکشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سعید اعزادی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی بہترین پروڈکشن کے لیے تیار ہیں ہم یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

احسن ادریس کا کہنا تھا کہ یہ کنسوریشم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا اور امید ہے فینز کو بہترین کوریج ملے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔