اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 29917 ہوگئی جبکہ مزید 2870 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1494293 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2870 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 683 جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307 افراد اس مرض کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں 2 لاکھ 13 ہزار 21، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 316 کیس سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 917 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں چودہ اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13، سندھ میں 9، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔ کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13403 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 8009، خیبر پختونخوا میں 6167، اسلام آباد میں 1002، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 776 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 71 ہزار 167 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1495 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ 55 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4692 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 51 ہزار 677 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2870 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔