گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے نیچے گیا۔رواں ہفتے انڈیکس دوسری مرتبہ41 ہزار کی سطح سے نیچے گیا ۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 118 پوائنٹس ہے۔ کاروبار دن میں 100 انڈیکس 39 پوائنٹس بڑھا ہے۔ حصص بازار میں آج 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد رہی۔پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 12 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 429 ارب روپے ہے۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/WajABWYmgW pic.twitter.com/JxQ7COQiHE
— SBP (@StateBank_Pak) February 17, 2023
کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا۔ پاکستا نی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا، کاروبار اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 262.82 روپے ہے۔