امریکا:شدیدبارش،سیلاب اور برفباری نےتباہی مچادی،9افراد جاں بحق

امریکا:شدیدبارش،سیلاب اور برفباری نےتباہی مچادی،9افراد جاں بحق
کیپشن: امریکا:شدیدبارش،سیلاب اور برفباری نےتباہی مچادی،9افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔

کینٹکی  کے گورنر نے حفاظتی نقطہ نظر سے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ریاست کے بعض علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ بارش ہو چکی ہے۔

شمالی میدانی علاقوں میں سرد موسم میں پارہ نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ حکام نے اس جان لیوا سرد موسم میں ریاست جارجیا اور فلوریڈا میں تیز ہوا کے بگولے آنے کا انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ریاست فلوریڈا کی کلے کاؤنٹی میں ایک 73 سالہ شخص کی لاش سیلابی پانی سے نکالی گئی ہے۔

’نیشنل ویدر سروس‘ نے بتایا ہے کہ فلوریڈا اور جارجیا کو شدید طوفان کا سامنا ہے جہاں اتوار کو کئی مقامات پر ہوا کے بگولے دیکھے گئے ہیں۔

شمالی میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر ہے۔ جہاں امریکا کے پڑوسی ملک کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 30 ڈگری تک گرنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نیو یارک کے شمالی علاقوں اور نیو انگلینڈ کے خطے میں موجود ریاستوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق اس خطے میں 95 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز ہوائیں چلیں گی جس سے خطرناک صورتِ حال وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔ یاست ورجینیا میں سیلاب کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے کئی مقامات پر شاہراہیں بند ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

ریاست کولوراڈر کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سے نیچے جا چکا ہے۔ حکام نے کئی علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News