چیمپئنز ٹرافی  سے قبل حارث رؤف  کا فٹنس سے متعلق اہم بیان 

چیمپئنز ٹرافی  سے قبل حارث رؤف  کا فٹنس سے متعلق اہم بیان 

(ویب ڈیسک )  فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی۔انہوں نے کہا کہ  پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔

حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ   ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔

Watch Live Public News