کراچی نے پی ٹی آئی کےجعلی مہاتماکی جعلی مقبولیت مستردکردی ، وفاقی وزیر

کراچی نے پی ٹی آئی کےجعلی مہاتماکی جعلی مقبولیت مستردکردی ، وفاقی وزیر
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی ہے ، سندھ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم موجودگی سیاسی عمل کے لئے مثبت نہیں ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور بالخصوص حافظ نعیم الرحمان کا کم بیک خوشگوار ہے،میں دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کا بلدیاتی میدان کھلا چھوڑنا خود احتسابی کا طلبگار ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔