کشتی حادثہ، ابھی پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی، پاکستانی سفیرمراکش

deaths of pak immigrant in sea is not confirmed yet; pak ambessedor for morocco
کیپشن: deaths of pak immigrant in sea is not confirmed yet; pak ambessedor for morocco
سورس: google

ویب ڈیسک : مراکش میں پاکستان کی قائم مقام سفیر رابعہ قصوری نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی اور اس کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔

  رابعہ قصوری کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس جو فہرست آئی ہے وہ دس ایسے افراد کی ہے جن کو پاکستانی بتایا جا رہا ہے۔ اور اُن میں سے بھی جو پاسپورٹ نمبر سامنے آئے ہیں ہمارے سسٹم میں اُن کی تصدیق نہیں ہو رہی۔‘

رابعہ قصوری نے بتایا کہ ’اس حوالے سے ابھی کچھ کنفیوژن ہے۔ ہمارے سفارتخانے کے حکام ہسپتال جا رہے ہیں اور وہاں جا کر دیکھیں گے کہ کتنی لاشیں ہیں۔‘

مراکش کے حکام نے ڈوبنے والی ایک کشتی کے 36 مسافروں کو بچایا تھا۔ مذکورہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس پر 86 افراد سوار تھے۔

مقامی حکام اور ’ واکنگ بارڈرز‘ نے دعویٰ کیا کہ کشتی پر سوار 86 افراد میں سے 66 پاکستانی تھے۔

’واکنگ بارڈر‘ کی سی ای وا ہیلینا مالینو نے ایکس پر لکھا کہ ڈوبنے والوں میں سے 44 پاکستانی تھے۔

انہوں نے 13 دن سمندر میں بڑی مشکل میں گزار دیے اور کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا۔

Watch Live Public News