امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے کی منظوری دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دے دی ہے،   ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی، بائٹ ڈانس، کو جنوری 19، 2025 تک ایپ فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورت دیگر ایپ کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا، یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق جنوری 19 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی،  موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے اس کی کارکردگی وقت کے ساتھ متاثر ہو سکتی ہے۔
 امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ڈیٹا کلیکشن اور چین کے ساتھ روابط قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
بائٹ ڈانس نے ابھی تک ایپ فروخت کرنے سے انکار کیا ہے، اور ڈیڈ لائن قریب ہونے کے ساتھ ایپ کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کے حوالے سے ایک حل نکالنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایپ امریکہ میں کام جاری رکھ سکے۔ تاہم، کسی معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔

Watch Live Public News