شہریوں کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والا منظم گروہ گرفتار

شہریوں کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والا منظم گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔

گینگ کی مرکزی ملزم عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔ 

آپریشن کے دوران کئی اے ٹی ایم  ڈیبٹ کارڈز،دیگر مواد برآمد کئے گئے، گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا۔

ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے، نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ پہلے سے اشہتاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔ 

Watch Live Public News