آئی سی سی کے آئے وفد کو بی سی بی کا دوٹوک جواب

آئی سی سی کے آئے وفد کو بی سی بی کا دوٹوک جواب

ویب ڈیسک: آئی سی سی کے وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا، آئی سی سی، بی سی بی اور وزارتِ نوجوانان و کھیل کے درمیان میٹنگ ختم، آئی سی سی کےدورکنی وفد نےورلڈکپ کے وینیوز کے معاملےپر بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ میٹنگ 90 منٹ تک جاری رہی، بی سی بی نے بھارت نہ جانے کے اپنے فیصلے پر سختی سے قائم رہنے کا مؤقف برقرار رکھا۔

صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے جلد حتمی فیصلے کے اعلان کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزہ  جاری کیا، آئی سی سی کےدورکنی وفد نےورلڈکپ کے وینیوز کے معاملےپر بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی اینڈریوایپہگریواور بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی جی ایم ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن گورو سکسینا  شامل تھے۔

بنگلہ دیش نے پہلے ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی اینڈریوایپہگریو کوویزہ  جاری کیا تھا ، آئی سی سی جی ایم ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن گورو سکسینا  بعد میں پہنچے۔

آئی سی سی وفد کےدورے کا مقصدورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی، بنگلہ دیش نے سیکورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کے لئے بھارت نہ جانےکااعلان کررکھاہے۔ 

Watch Live Public News