کورونا سے 39 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے 39 مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 39 اموات رپورٹ، مجموعی تعداد 22 ہزار 760 تک جا پہنچی، 45 ہزار 579 مریض اسپتالوں اور گھروں میؔں زیرعلاج، 2 ہزار 508 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 39مریض جان کی بازی ہار گئے، ملک میں 2ہزار 783افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45ہزار 579 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 18ہزار 329مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر 9لاکھ 86ہزار 668مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ،ملک بھر میں کورونا سے تاحال22ہزار 760اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 49247ٹیسٹ کئے گئے۔