عوام ووٹ ڈالتے وقت عمران خان کی تباہی کا ضرور سوچیں

عوام ووٹ ڈالتے وقت عمران خان کی تباہی کا ضرور سوچیں
وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کے انعقاد کے موقع پر عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے۔ اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔ وزیراعظم کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایک شخص کی اناء ، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہ وبالا کرکے رکھ دیا ہے۔ اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈالیں۔ مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1548507268722790401?s=20&t=Lq2F_CErLZcAM9YIJgziJg انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سےمحروم کیا گیا۔ سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید وفروخت کی گئی۔ شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی۔ پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دور کی کرپشن، نااہلی، معاشی تباہی، مافیا کی سہولت کاری وسرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے ضرور سوچیے گا۔ پاکستان PTI کے دور میں اپنی منزل سے دور ہو گیا، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔