کراچی:کھلے مین ہول میں گر کر 2 بچے جاں بحق

کراچی:کھلے مین ہول میں گر کر 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی کے ملیر میمن گوٹھ میں 5 بچے گٹر میں گر گئے۔ جن میں سے دو جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کھوسو محلے میں پانچ بچے گٹر میں گرگئے جن میں سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے بجکہ  3 بچوں کو نکال لیا گیا، جانبحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ حسنین اور 10 سالہ طلحہ شامل ہے۔ 

تین کو بےہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے ۔ ثاقب اور پرویر بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ البتہ ایک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

یاد رہے کہ کل ہی ادہر آصفہ بھٹو زرداری صاحبہ نے دورہ کیا تھا مگر اس کے باوجود اس علاقے میں گٹر کے ڈھکن نہیں لگوائے گئے۔

Watch Live Public News