دبئی حکومت نے ملازمین کیلئے شادی کی چھٹیوں کا نیا حکمنامہ جاری کردیا

دبئی حکومت نے ملازمین کیلئے شادی کی چھٹیوں کا نیا حکمنامہ جاری کردیا
کیپشن: دبئی حکومت نے ملازمین کیلئے شادی کی چھٹیوں کا نیا حکمنامہ جاری کردیا

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کی شادی پر دی جانے والی تعطیلات کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کی ذاتی و خاندانی زندگی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق، دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی حکومت کے ملازمین کے لیے شادی کے موقع پر 10 دن کی رخصت کی منظوری دی ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رخصت عام حالات میں ناقابلِ واپسی ہوگی، یعنی ملازم کو اس دوران واپس نہیں بلایا جا سکتا، تاہم مسلح افواج کے اہلکاروں کو صرف ناگزیر حالات میں طلب کیا جا سکے گا۔ اگر کسی اہلکار کو رخصت کے دوران واپس بلایا جائے تو باقی بچی ہوئی چھٹیاں بعد میں دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اگر کسی وجہ سے مقررہ وقت میں چھٹی نہ لی جا سکے، تو متعلقہ سپروائزر کی منظوری اور معقول وجہ کے ساتھ یہ رخصت اگلے سال کے لیے منتقل کی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی ازدواجی اور خاندانی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News