رحیم یار خان: طلباء و طالبات کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کیخلاف دھرنا

رحیم یار خان: طلباء و طالبات کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کیخلاف دھرنا

رحیم یار خان (پبلک نیوز) خواجہ فرید کالج کے طلباء و طالبات کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خلاف شدید نعرے بازی کی 14 ماہ بعد پیپرز لیئے گئے اور 6 ماہ بعد رزلٹ دیا گیا سرا سر نا انصافی ہے

احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی نے ہمیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے اور 95 فیصد طلباء کو فیل کر دیا ہے۔ ہمیں فوراً این او سی جاری کیا جائے تاکہ کسی اور یونیورسٹی سے پڑھ سکیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری بھی طلباء سے اظہار یک جہتی کیلئے دھرنے میں شامل ہیں۔

جرنل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نا اہلی ہے جو آج طلباء سڑکوں پر ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔