(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم رانا سکندرحیات خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔
رانا سکندر حیات خان کاکہنا ہے کہ براہ کرم کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، طلبہ و طالبات اپنی حاضری یقینی بنائیں اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔