جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر نے نئی بحث چھیڑ دی

جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر نے نئی بحث چھیڑ دی

ویب ڈیسک: جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران گروپ فوٹو سیشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کے مناظر بھارتی میڈیا میں بھی زیرِ بحث آ گئے۔

فرانس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات تقریباً 16 ماہ (489 دن) بعد ہوئی، تاہم اس دوران پہلے جیسی گرمجوشی نظر نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے آغاز پر دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہوتے ہی مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی ہوئی، تاہم اس موقع پر روایتی گرمجوشی یا گلے ملنے کا تبادلہ نہیں ہوا۔

بعد ازاں گروپ فوٹو کے لیے جب عالمی رہنما میٹنگ ہال سے باہر آئے تو اس دوران بھی ٹرمپ اور مودی کے درمیان واضح فاصلہ دیکھا گیا، جس نے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اجلاس کے مناظر اور دونوں رہنماؤں کے باہمی رویے کو بھارتی میڈیا نے خصوصی طور پر نمایاں کیا ہے، جبکہ مختلف تجزیہ کار اس ملاقات کو سرد مہری سے تعبیر کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News