سوشل میڈیامنفی پروپیگنڈا کرنےپرJIT نےPTIکے16افراددوبارہ طلب کرلیے

سوشل میڈیامنفی پروپیگنڈا کرنےپرJIT نےPTIکے16افراددوبارہ طلب کرلیے
کیپشن: سوشل میڈیامنفی پروپیگنڈا کرنےپرJIT نےPTIکے16افراددوبارہ طلب کرلیے

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کل سہ پہر بارہ بجے طلب کیا گیاہے۔ فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ 

سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News